بنگلورو، 24؍دسمبر(ایس او نیوز)ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظر ثانی مہم سے متعلق سیاسی جماعتوں کے ساتھ بنگلور شہری ضلع کے انتخابی افسر و بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ نے اجلاس کیا-
اس موقع پربی بی ایم پی حدود کے28اسمبلی حلقوں میں سیاسی پارٹیوں کی طرف سے بوتھ لیول ایجنٹ(بی اے ایل) کو تعین کر کے فہرست26دسمبر تک فراہم کرنے تشار گری ناتھ نے سیاسی پارٹیوں کو ہدایت دی ہے- بی بی ایم پی کی جانب سے تمام28اسمبلی حلقوں کے لئے بوتھ لیول افسر(بی ایل او) کو مقرر کیا ہے، اور ووٹر فہرست نظر ثانی کاکام جاری ہے-
انہوں نے کہا کہ ووٹر فہرست کی خصوصی نظر ثانی مہم کے سلسلہ میں سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ہر ہفتہ اجلاس کیا جا ئے گا، اس کے ساتھ ساتھ تمام28اسمبلی حلقوں میں اڈیشنل الیکشن افسر اور بوتھ لیول افسران اجلاس طلب کر کے درکار اقدامات کرنے کی افسروں کو ہدایت دی-
ووٹر فہرست کی خصوصی نظر ثانی مہم کے سلسلہ میں تمام تفصیلات ہر تین دن میں ایک مرتبہ سیاسی پارٹیوں کے دفتر کے ای- میل پر روانہ کی جائے گی،اگر مزید ای -میل پر تفصیلات روانہ کرنا ہو تو سیاسی پارٹیاں اگر افزود ای- میل آئی ڈی روانہ کریں تو اس پر بھی تفصیلات روانہ کی جائیں گی- بی بی ایم پی حدود کے تمام28اسمبلی حلقوں میں بوتھ لیول افسران کو مقرر کیا گیا ہے اور ان کے تفصیلات بی بی ایم پی کے ویب سائٹ hhtp://site.bbmp.gov/in/Election1/html)) پر اپ لوڈ کئے گئے ہیں،جہاں سے تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں -
اجلاس کے دوران بی بی ایم پی حدود کے 28اسمبلی حلقوں میں گھر گھر ووٹر فہرست کی جانچ کیلئے بوتھ لیول افسران کو مقرر کئے جانے، چک پیٹ،شیواجی نگر اور مہا دیو پورہ حلقوں کی ووٹر فہرست میں ناموں کا اندراج اور حذف کر نے،ووٹر شناختی کارڈ کی تقسیم کے سلسلہ میں سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے بنگلور شہری ضلع کے انتخابی افسر تشار گری ناتھ سے تبا دلہ خیال کیا-
اجلاس میں بی بی ایم پی شعبہء انتخابات کے اسپیشل کمشنر اجول کار،اڈیشنل الیکشن کمشنر(سنٹرل، نارتھ،بنگلور شہر اور ویسٹ)،انتخابی شعبہء کے اسسٹنٹ کمشنرز امیش،سیاستی پارٹیوں کی نمائندے اور دیگر افسر حاضر رہے-